حیدرآباد ۔9 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے نواسہ رے ینش ریڈی (Reyansh Reddy) کیلئے ناشتہ میں پوری تیار کرکے اپنی غیر معمولی محبت کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر کی جانب سے نواسہ کیلئے پوری تیار کرنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے خود بھی نواسہ کیلئے پوری تیار کرنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رے ینش ریڈی جسے چیف منسٹر محبت سے ردرا دیو کے نام سے مخاطب کرتے ہیں ، انہوں نے آج صبح نانا سے پوری تیار کرنے کی خواہش کی ۔ چیف منسٹر نواسہ کی خواہش پر سیدھے کچن پہنچے اور پوری اور اس کا مصالحہ تیار کیا ۔ چیف منسٹر کی انتہائی مصروفیت کے باوجود ریونت ریڈی نے نواسہ کیلئے پکوان کا وقت نکالا اور ناشتہ میں پوری تیار کی۔ ویڈیو میں نواسہ کو کچن میں چیف منسٹر کے ساتھ بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ چیف منسٹر نے پوری کا آٹا بیل کر اسے تیل میں تلنے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ چیف منسٹر کا یہ ویڈیو تیزی سے وائرل اور مقبول ہوا ہے۔ ریونت ریڈی اپنے نواسہ کو سیاسی جانشین کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان سے غیر معمولی محبت ہے۔ مشہور فٹبالر میسی کے ساتھ بھی نواسہ رے ینش ریڈی کو ریونت ریڈی نے کھیلنے کا موقع فراہم کیا تھا۔1/k