حیدرآباد ۔ یکم ؍ اگست (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار کی بیٹی پر ہراسانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متاثرہ خاتون جو ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر کی دختر ہے، نے پولیس جوبلی ہلز میں شکایت درج کروائی ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے شوہر کارتک اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خاتون نے شکایت میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں پر زائد جہیز کیلئے ہراسانی اور مطالبہ کی یکسوئی کیلئے شدید دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مائیکے سے جائز مطالبات کی یکسوئی کیلئے رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبات کی عدم یکسوئی پر رسوا کیا جارہا تھا۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع