پونے : مہاراشٹرا کے پورن سٹی پولیس نے ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے وجے دھومے کے مبینہ قتل کے سلسلہ میں ایک خاتون اور ایک نابالغ لڑکے سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ دھومے کو جمعہ کو کوالٹی لاج اور دعوت ہوٹل کی پارکنگ میں لوہے کی راڈ اور لکڑی کی چھڑی سے بے دردی سے مارا گیا تھا پولیس نے بتایا کہ انہوں نے اتوار کو قتل کے 36 گھنٹے کے اندر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران سنگھ گڑھ روڈ پولیس نے علاقے کے کلوز سرکٹ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی اور پتہ چلا کہ متوفی دھومے کے ایک خاتون سجاتا دھمال کے ساتھ تعلقات تھے۔ سجاتا کی مکمل تفتیش سے پتہ چلا کہ وہ اپنے نئے عاشق سندیپ ٹوپے اور اس کے ساتھیوں کی مدد سے دھومے کے ساتھ گیم کھیلتی تھی۔
تکنیکی تجزیہ کی مدد سے دیگر ملزمان کے نام سامنے آئے ۔ پولیس نے ملزم سندیپ دشرتھ ٹوپے اور دیگر کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کر لی ہے ۔