ریپیڈونے 18کروڑ ڈالر کا سرمایہ جمع کیا

   

نئی دہلی: بائیک ٹیکسی پلیٹ فارم ریپیڈونے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی تازہ ترین سیریز ڈی راؤنڈ میں 18کروڑ ڈالر کا سرمایہ جمع کیا ہے ، اس راونڈ میں سویگی کی قیادت میں ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے علاوہ موجودہ سرمایہ کاروں، ویسٹ برج، شیل ونچرس اور نیکسس وینچرس نے بھی شراکت کی ہے ۔کمپنی نے آج ایک بیان میں کہا کہ جمع ہونے والے سرمائے کا استعمال ریپیڈو کی ٹیکنالوجی کو مضبوط بنانے ، صلاحیتوں کے مختلف گروپوں میں اپنی ٹیموں میں اضافے اور مضبوط کرنے میں استعمال کیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ہی، میٹروز، ٹیئر 1، 2 اور 3 شہروں میں صارفین کی ایک بڑی تعداد کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کیلئے مجموعی سپلائی میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے کنیکٹیویٹی یقینی بنائی جائے گی۔یہ ریپیڈو کی موجودگی کو مضبوط بنائے گا تاکہ روزمرہ کے سفر کا ایک آسان، محفوظ اور سستا متبادل فراہم کیا جاسکے ۔