زلزلے کے دوسال پر صدر اردغان کا اہم پیغام

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ہم نے 6 فروری 2023 کو آنے والے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے پل بھر کے لیے بھی توجہ نہیں ہٹائی۔صدراردغان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قاہرامان مراش میں آنے والے زلزلے کی دوسری برسی کے موقع پر ایک پوسٹ جاری کی ۔ اردغان نے کہا کہ “ہمارے دلوں کو گہرائیوں سے ہلا کر رکھ دینے اورہماری قوم کی یادوں میں ناقابل فراموش نقوش چھوڑنے والے 6 فروری کے ہولناک زلزلے کی دوسری برسی کے موقع پر اس قدرتی آفت میں اللہ کو پیارے ہونے والے 53,537 بھائی ، بہنوں کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔”