لندن،یکم جولائی (یواین آئی)) جرمنی کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈسیڈ الیگزینڈر زویروف ومبلڈن میں مردوں کے سنگلز مقابلوں اور پولینڈ کی ٹینس اسٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ ر زویروف نے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچ میں سخت مقابلے کے بعد بیلجیم کے نوجوان کھلاڑی الیگزینڈر بلاکس کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔29 سالہ جرمن ٹینس اسٹار نے 3 گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعدفتح سمیٹی ۔ ان کی فتح کا سکور 4-6، 7-6(10-8) ،6-7(5-7)اور6-7(0-7) رہا۔زویروف کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی ویلنٹائن رائر سے ہوگا۔دوسری جانب فن لینڈ کے اٹو ویرٹانین نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ امریکی کھلاڑی بین شیلٹن کو 4 گھنٹے 21 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-6(10-8)،2-6 اور 6-7(9-11)سے ہرا کر ٹورنمنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پولینڈ کی نامور ٹینس اسٹار اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک حریف کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 1-6، 6-2 اور 3-6 سے شکست دی۔