لکھنؤ: گذشتہ دوتین دہائیوں میں دنیا کے بدلتے اقتصادی اور سماجی نظام نے ہماری زندگی کو بہت قریب سے متاثر کیا ہے ۔ خواتین گھریلو ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اہم ترین سماجی محرکات کو متاثر کررہی ہیں۔ تعلیم کا شعبہ ہو یا دیگر فنون کا،خواتین تمام شعبہئ حیات میں مردوں کے شانہ بہ شانہ آگے بڑھ رہی ہیں۔ مجھے خوشی ہے فلک لیڈیز بیوٹی پالر اینڈ ٹریننگ سینٹرکا آغازہوا ہے اور اس سے لکھنؤ کی نئی نسل کی خواتین منسلک ہوکر نہ صرف خود فیضیاب ہوں گی بلکہ زیبائش و آرائش جو عورتوں کا خاص زیور ہے اس میں چارچاند لگیں گے ۔ان خیالات کا اظہارممتاز افسانہ نگار ڈاکٹر جہاں آراء نے فلک لیڈیز بیوٹی پالر اینڈ ٹریننگ سینٹرکے افتتاح کے موقع پر کیا۔فلک لیڈیز بیوٹی پالر اینڈ ٹریننگ سینٹرکی ڈائرکٹر نغمہ صبا نے کہا کہ ڈیزائننگ اور ملبوسات کی خوش لباسی سے تو مجھے پبچپن سے دلچسپی رہی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ اس سینٹر سے ایسی تعلیم یافتہ لڑکیاں ہنر مند بنیں گی جو پڑھ لکھ کر گھروں میں اپنی زندگی کے قیمتی اوقات ضائع کردیتی ہیں۔