سائبر فراڈ : دہلی اور قریبی علاقوں میں 10 مقامات پر سی بی آئی چھاپے

   

نئی دہلی: سی بی آئی نے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سائبر سے چلنے والے دھوکہ دہی کے معاملے کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں چہارشنبہ کو قومی دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں میں 10 مقامات پر تلاشی لی۔ سی بی آئی کی آج جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 403، 420اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 66ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، جو انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر (I4سی) یونین سے موصول ہوا تھا۔