سائرن بجنے سے اسرائیل میں خوف و ہراس

   

تل ابیب : وسطی اسرائیل میں لبنان سے کیے گئے راکٹ حملے سے 11 افراد زخمی ہو گئے اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے 3 راکٹ اسرائیلی علاقہ میں گرے، اس دوران اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سائرن بجنے لگے۔ دوسری جانب لبنانی وزیرٹرِ انسپورٹ نے کہا ہے کہ لبنان شام سرحد اسرائیلی حملے کے بعد دوبارہ مکمل بند کر دی گئی ہے، گزشتہ ماہ بھی لبنان شام سرحد کو اسرائیلی حملے کے بعد بند کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے کچھ روز بعد سرحدی گزر گاہ کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 52 افراد شہید اور 72 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تعیناتی مشرق وسطیٰ میں ملٹری ری ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے، مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود طیارہ بردار جہاز اور 3 جنگی جہاز رواں ماہ کے وسط تک واپس امریکہ چلے جائیں گے۔ پنٹگان کے مطابق اسرائیل کے دفاع اور حوثیوں کے حملے سے اتحادیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔