حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) سابق آئی پی ایس عہدیدار کرشنا پرساد جلد بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ 1987ء بیاچ کے کرشنا پرساد کا تعلق تلنگانہ سے ہے اور وہ 2020 ء میں سبکدوش ہوئے۔ بی جے پی میں شمولیت کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور امکان ہے کہ 2 اگست کو شمولیت اختیار کریں گے ۔ بی جے پی نے دونوں ریاستوں میں سابق سیول سرویس عہدیداروں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین تعلیم اور دیگر اہم شخصیتوں کو پارٹی میں شمولیت کی ترغیب دی جارہی ہے۔ بتایا گیا کہ ہائی کمان نے ریاستی قائدین کو اس سلسلہ میں ہدایت دی ہے۔ر