واشنگٹن : ایشٹن کارٹر صدر اوباما کی انتظامیہ کے اہم رکن تھے جوکہ 2015 سے 2017 تک امریکہ کے وزیر دفاع رہے۔ ان کے خاندان کے مطابق ایشٹن کارٹر کو گزشتہ رات اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ 68سالہ ایشٹن کارٹر نے بطور امریکی وزیر دفاع عراق اور شام میں داعش کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے امور دفاع میں پانچ ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن صدور کے ساتھ اہم ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔