نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین کو ای ڈی کے ذریعہ ان کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس میں باقاعدہ ضمانت دی۔ راؤس ایونیو کی خصوصی عدالت کے جج وشال گوگنے نے استغاثہ اور دفاعی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جین کو کئی شرائط پر ضمانت دی۔ عدالت نے طویل ٹرائل اور تقریباً 18 ماہ کی قید کے پیش نظر ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔