سارقین نے چوری سے قبل کورونا مریض کے گھر میں مٹن بنایا

   

٭ جھارکھنڈ میں سارقوں نے کورونا وائرس مریض کے گھر میں چوری سے قبل مٹن ، چاول اور چپاتی بنائی ۔ جھارکھنڈ کے جمشید پور میں یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا جہاں سارقوں نے کھانے پینے کے بعد 50 ہزار نقد رقم اور زیورات لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ کورونا کا مریض ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے ۔ مریض کے بھائی نے بتایا کہ اس کے دیگر افراد خاندان اپنے گاؤں کے مکان میں ایک ماہ سے مقیم ہیں ۔