سال 2019-20ء کے پہلے نصف میں 1.13 لاکھ کروڑ کی بینک دھوکہ دہی : آر بی آئی

   

ممبئی ۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مالیاتی استحکام رپورٹ کے مطابق مالیاتی سال 2019-20ء کے پہلے نصف کے دوران بینک دھوکہ دہی 1.13 لاکھ کروڑ روپئے تک پہونچ گئی جو اب تک جب سے زیادہ شرح ہے۔ ایک لاکھ یا اس سے زائد مالیاتی دھوکہ دہی کے واقعات کی تعداد 4,412 ہے۔ گزشتہ سال بینک دھوکہ دہی کے 71,543 کروڑ روپئے مالیتی 6,801 واقعات پیش آئے تھے۔