بنگلورو ۔ بنگلورو کے علاقے بیلتھور میں سالگرہ کی تقریب میںرات تقریباً 9:30 بجے ایک المناک موڑ اختیارکیا جب ہیلیم کے غبارے ایک برقی تارکے ساتھ رابطے میں آنے پر پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں چار بچے اور ایک بالغ جھلس گئے۔ زخمی افراد میں ایچ اے ایل کا ملازم وجے آدتیہ کمار، اس کی 3 سالہ بیٹی سہیلا اور7 سالہ بیٹا دھیان چند شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پڑوسی ایشان (2) اور سنجے (8) بھی اس واقعے سے متاثر ہوئے۔