نئی دہلی: معروف ادبی ادارہ ساہتیہ اکیڈمی اپنے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پرہر سال منایا جانے والا ‘ساہتیہ اتسو’ امسال دنیا کے سب سے بڑے ادبی میلے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔اس عظیم ادبی میلے میں 1100 سے زیادہ ادبائوشعرائشریک ہورہے ہیں نیز اس میں ملک کی175 سے زائد زبانوںکو بھی نمائندگی دی جائے گی۔ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے سری نواس راونے آج یہاں بتایا کہ اس سال یہ ادبی میلہ 11 تا 16 مارچ،2024 رابندر بھون کمپلیکس میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس ‘ساہتیہ اتسو’ میں ادبی پس منظر رکھنے والے تین ریاستوں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، چھتیس گڑھ کے گورنر وشو بھوشن ہری چندن اور مغربی بنگال کے گورنر شری سی وی آنند بوس خاص طور پر شریک ہورہے ہیں۔