سدھو موسے والا کے قاتلوں کی سلمان خان کے بعد گلوکارہ کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں

   

نئی دہلی: مشہور گلوکار سدھو موسے والے کے قاتلوں کی جانب سے پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کو نئی دلی کے کنسرٹ سے چند گھنٹے قبل جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں۔ میڈیا کے مطابق گلوکارہ جیسمین سینڈلاس امریکہ میں مقیم ہیں جو نئی دلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں اپنی پرفارمنس کیلئے آئی ہوئی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ جب سے گلوکار دلی آئی ہیں انہیں بین الاقوامی نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گلوکارہ کو بتایا گیا تھا کہ آج اس پر اسٹیڈیم میں مبینہ طور پر حملہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے ان کے ہوٹل کی سکیورٹی کو بھی سخت کر دیا گیا ہے جبکہ دلی پولیس نے گلوکار کو بھی سکیورٹی فراہم کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کو مبینہ طور پر گینگسٹر لارنس بشنوئی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ماضی میں گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اداکار سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔واضح رہے گلوکارہ نے بالی وڈ میں ہٹ گانے گائے ہیں جن میں سے ایک سلمان خان کی فلم کیک 3 کا گانا ‘یار نہ ملے’ اور فلم اسٹریٹ ڈانس 3ڈی میں ‘الیگل ویپن’ بھی شامل ہے۔
فلم اسٹار گوہر خاں نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھادی
ممبئی :بالی و وڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز اٹھا ئی ہے۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی شہروں پر تباہ کن حملوں سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کوحیرت زدہ کر دیا ہے۔ ہفتہ کی صبح ساڑھے 6 بجے سے اتوار کی صبح تک جاری راکٹ حملوں، فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کی کارروائیاں جاری رہیں۔ان حملوں میں500 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہوئے اور نامعلوم تعداد میں فوجی اور شہری یرغمال بھی بنا لیے گئے۔پاکستان اور کویت سمیت دیگر اسلامی ممالک نے اسرائیل فلسطین کشیدہ صورت حال کی مذمت کرتے ہوئے تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔اب بالی وڈ اداکارہ گوہر خان نے بھی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔