گجرات کے ولساد میں سارقین نے پولیس کو فون کیا ۔ عوامی برہمی سے بچانے مدد کی اپیل
واپی 20 اگسٹ ( ایجسیز) گجرات کے ولساد ضلع میں کل رات پولیس کو ایک عجیب فون کال ملی ۔ فون کرنے والے شخص نے پولیس کو بایا کہ ’ سر ۔ ہم چوری کرنے آئے تھے ۔ تاہم لوگوں نے دوکان کا شٹر باہر سے بند کردیا ہے ۔ برائے مہربانی : ہمیں بچالیجئے ۔ کہا گیا ہے کہ دو افراد سرقہ کی نیت سے بی جے پی جیولرس نامی دوکان میں گھسے تھے ۔ یہ علاقہ گجرات کی مہاراشٹرا ‘ دادرا و نگر حویلی اور دمن سے ملنے والی سرحد کے قریب ہے اور یہاں سے مجرمین کو دوسری ریاستوں میں داخل ہونے میں آسانی رہتی ہے ۔ دو افراد دنیش سونکر اور و پن پاٹھک چوری کی نیت سے دوکان میں داخل ہوئے تھے ۔ کچھ مقامی افراد کو شک ہوا تو انہوں نے دوکان کا شٹر باہر سے بند کردیا ۔ باہر ہجوم بڑھنے لگا تو سرقہ کیلئے آنے والے افراد نے پہلے اندر سے شٹر کو لاک کیا اور ایمرجنسی نمبر 112 پر کال کیا اور تفصیل بتائی ۔ جس وقت پولیس وہاں پہونچی لوگ باہر سے شٹر توڑنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ پولیس نے دونوں افراد کو وہاں سے نکالا اور حراست میں لے لیا ۔