سرنظامت جنگ یونانی دواخانہ کو شروع کرنے اور یونانی کی جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ،آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی عید ملاپ تقریب

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کے ریاستی صدر ڈاکٹر اے اے خان اور ریاستی معتمد حکیم حسام الدین طلعت نے بتایا کہ اسوسی ایشن کی جانب سے اردو گھر ، مغل پورہ میں عید ملاپ پروگرام ڈاکٹر محمد غلام احمد اقبال کی سرپرستی اور ڈاکٹر اے اے خان کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔ مہمانان خصوصی آل انڈیا یونانی بی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد ، قومی نائب صدر ڈاکٹر عطاء اللہ شریف اور ڈاکٹر جے وسنت راؤ ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی محکمہ آیوش اور مہمانان اعزازی پروفیسر ڈاکٹر احسن فاروقی مرکزی صدر اکیڈیمک ونگ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ، ڈاکٹر محمد عارف اللہ چیف سپرنٹنڈنٹ انڈین میڈیسن فارمیسی ، ڈاکٹر فضل احمد صدر سنٹرل یونانی جائنٹ ایکشن کمیٹی ، ڈاکٹر محمد شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر ، ڈاکٹر ایم اے فہیم نائب صدر یونانی میڈیکل آرگنائزیشن ، ڈاکٹر سید صلاح الدین حسینی وائس پرنسپال نظامیہ طبی کالج ، ڈاکٹر منہاج الدین خان صدر میڈیکل آفیسرس ونگ اے آئی یو ٹی سی نے شرکت کی ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ نارائن گوڑہ میں 120 بستر والا سرنظامت جنگ یونانی دواخانہ کو عوام کے لیے کھول دینے اور یونانی کے جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ۔ تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے شال پوشی و گلپوشی کی گئی اس کے ساتھ ڈاکٹر جے وسنت راؤ کو ایڈیشنل ڈائرکٹر کے عہدہ پر تقرر کرنے سے اسوسی ایشن کی جانب سے ان کی شال پوشی اور گلپوشی کی گئی ۔ اس پروگرام کے انعقاد کے لیے ریاستی معتمد حکیم حسام الدین طلعت ، نائب صدور ڈاکٹر سمیع الدین متین خطیب ، حکیم محمد جہانگیر ، خازن حکیم مرزا صفی اللہ بیگ ارسطو ، سکریٹریز ڈاکٹر ارشد انصار ، ڈاکٹر ایم جی اے صدیقی ، ڈاکٹر امت النور طیبہ نے اہم خدمات انجام دی ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کے ڈاکٹر خواجہ معز الدین نائب صدر ، حکیم احمد علی ، ڈاکٹر روہت ، گپتا ، ڈاکٹر مصباح الدین ، حکیم محمد شاکر ، ڈاکٹر عبدالرحیم شاہ ، ڈاکٹر ضیا الدین ، شاہانہ خان ، ندیم خان ، حکیم میر زاہد علی ، ڈاکٹر ایم اے مجید ، حکیم مرزا ثنا اللہ بیگ ، حکیم لطیف گدوال ، مرزا آئت اللہ بیگ ، ڈاکٹر عمران ، حکیم اسلم ، حکیم عمران ، حکیم عبداللہ ، حکیم انور ، حکیم عبدالطیف ، حکیم شکیل ، حکیم جمیل اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنایا ۔ ۔