نئی دہلی، 28 مئی (یواین آئی) قومی راجدھانی خطہ کے فرید آباد میں سرودیا اسپتال پروسٹیٹ کینسر کیلئے ’ٹربیم-161 پی ایس ایم اے ‘ علاج فراہم کرنے والا ملک کا پہلا ’تھرانوسٹکس اینڈ نیوکلیئر میڈیسن سینٹر‘ بن گیا ہے ۔ سرودیا اسپتال نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ پروسٹیٹ کینسر کے علاج کیلئے اسپتال میں ٹربیم۔161 پی ایس ایم اے علاج دیا جارہا ہے ۔ یہ جدید جوہری علاج ان مریضوں کیلئے ایک نئی امید ہے جو ’ایڈوانس میٹاسٹیٹک اور ہارمون ریزسٹنٹ پروسٹیٹ‘ کینسر میں مبتلا ہیں۔ ہسپتال میں نیوکلیئر میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر سوگت داس نے کہا کہ یہ صحت سے متعلق کینسر کے علاج کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔