سری لنکا نے آسٹریلیائی لڑکی کی عصمت دری کے الزام پر معافی مانگی

   

کولمبو : سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے دنوشکا گنتیلاکا کے خلاف عصمت دری کے الزام پر آسٹریلیا کی حکومت، وہاں کے عوام، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور متاثرہ لڑکی سے معافی مانگی ہے ۔روزنامہ اخبار ڈیلی مرر نے رانا سنگھے کے حوالے سے کہا، “کھیلوں کے امور کے ذمہ دار وزیر کے ناطے ، میں معافی مانگنا چاہتا ہوں”۔رانا سنگھے نے کہا کہ تحقیقات غیر جانبدارانہ انداز میں کی جانی چاہئے اور آسٹریلیائی حکومت کو سری لنکا کی حکومت کی حمایت حاصل ہوگی۔رانا سنگھے نے کہا، “میں (اس بارے میں) بہت فکر مند ہوں اور اپنے ملک اور عوام کی جانب سے ضروری کارروائی کرنے کی ذمہ داری قبول کروں گا۔