سری لنکا :پارلیمانی انتخابات کیلئے پوسٹل ووٹنگ شروع

   

کولمبو: سری لنکا میں 14 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے آج ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر پوسٹل ووٹنگ شروع ہو گئی۔الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ پوسٹل ووٹنگ نامزد سرکاری اداروں بشمول تھانوں، ضلعی سکریٹریٹ اور ضلعی انتخابی دفاتر میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ پوسٹل ووٹنگ یکم اور 4 نومبر کو جاری رہے گی۔قابل ذکر ہیکہ سری لنکا صرف سرکاری ملازمین کے لیے پوسٹل ووٹنگ کی اجازت دیتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین رتنائیکے کے مطابق کمیشن کو پوسٹل ووٹنگ کیلئے 759,210 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 20,551 درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔