کولمبو : سری لنکا کے وزیر اعظم کے دفتر نے پیر کو تصدیق کی کہ صدر گوٹابایا راجا پکشے نے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو مطلع کیا ہے کہ وہ ’’پہلے سے اعلان کے مطابق اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے‘‘۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی۔ ہفتے کے روز ہزاروں مظاہرین نے راجا پکشے اور وکرما سنگھے کی سرکاری رہائش گاہوں پر دھاوا بول دیا۔ملک کے شدید اقتصادی بحران کے تناظر میں ہفتے کے روز ہونے والے وسیع مظاہروں کے بعد، پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ راجا پکشے چہارشنبہ کو مستعفی ہو جائیں گے۔ راجا پکشے کی جانب سے اپنے عہدہ چھوڑنے کے منصوبے کے بارے میں براہ راست کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔ وکرما سنگھے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی ایک آل پارٹی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے سبکدوش ہو جائیں گے۔پارٹی رہنما ایک متبادل حکومت بنانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، دیوالیہ ملک کے لیے بیل آؤٹ پروگرام کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی فوری ضرورت ہے۔وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ وکرما سنگھے نے پیر کی صبح کابینہ کے وزراء کے ساتھ بات چیت کی۔صدر اور وزیر اعظم کے لیے بالترتیب اپوزیشن کے اہم لیڈر ساجتھ پریماداسا اور ڈلس الہاپاروما کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔