سری نگر میں زور دار بارشیں، سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب

   

سری نگر: وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے زور دار بارشیں ہوئیں جس سے کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے اور بعض علاقوں میں پانی دکانوں اور مکانوں میں بھی گھس گیا۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں جمعرات کی درمیانی شب سے زور دار بارشیں ہوئیں جس سے کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے اور پانی دکانوں اور مکانوں میں بھی گھس گیا۔تیز بارشوں نے لوگوں کی نقل و حمل میں مشکلات پیدا کر دیں اور سڑکوں اور گلی کوچوں میں جمع پانی نے انہیں گھروں میں ہی محصور کر دیا۔