سری نگر: سری نگر میں جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز نے کئی مقامات پر راہگیروں اور مسافروں کی تلاشی لی جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ پورے شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے مسافروں، راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے ۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سی آر پی ایف او رجموں وکشمیر پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران دو پہیہ گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر میں مختلف سڑکوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔