سعودی اور شامی وزرائے خارجہ کے درمیان

   

گرمجوش مصافحہ اور دوستانہ بات چیت
پیرس: پیرس میں شام کے حوالے سے منعقد ہونے والا خصوصی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس کے بعد العربیہ نیوز کے نمائندے نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے شامی ہم منصب اسعد الشیبانی کے اکٹھا ہونے کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ اجلاس کے بعد شرکاء کا گروپ فوٹو لیا گیا جس کے بعد سعودی اور شامی وزیر خارجہ کے بیچ گرمجوش مصافحہ اور دوستانہ بات چیت دیکھنے میں آئی۔سعودی عرب کی سفارت کاری نے شام کے معاملے پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس کی وحدت کو بحال کرنے اور استحکام حاصل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ مملکت نے دمشق کی خود مختاری کے تحفظ کیلئے عملی کردار ادا کیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں شام کے حوالے سے ہونے والے وزارتی اجلاس میں شام کی خود مختاری، سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بات کی۔ اس کے علاوہ اہم شراکت داروں کے ساتھ شام کیلئے امداد کے انتظام کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں متعدد دوست اور برادر ممالک اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔