سعودیہ۔ چین تعلقات نئی بلندیوں پر : چینی سفیر

   

ریاض؍ بیجنگ: سعودی عرب میں چینی سفیر چانگ ہو کا کہنا ہے کہ ’مملکت اور چین کے مابین تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، چین کے نزدیک سعودی عرب دنیا کی اہم ترین طاقت ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ ’مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کیلئے چین کیلئے سعودی عرب ایک بڑا اور اہم تجارتی شریک ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر سے سے تجاوز کر گئی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب اور چین کے مابین تمام امور میں تعاون جاری ہے جن میں سکیورٹی و فوجی شعبہ شامل ہیں۔‘انہوں مزید کہا کہ ’پرامن ایٹمی توانائی سمیت صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی پرامید ہیں۔‘چینی سفیر نے کہا کہ بیجنگ جلد چین کی سرپرستی میں سعودی، ایرانی مصالحتی کمیٹی کے نئے اجلاس منعقد کرنے کا ارادرہ رکھتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بیجنگ معاہدے پرعمل درآمد کیلئے کمیٹی کا نیا سالانہ اجلاس منعقد کیا جانے والا ہے۔