سمندرمیں غرق 5طلبا کی لاشوں کو نکالاگیا

   

حیدرآباد 30جولائی(یواین آئی) آندھراپردیش کے انکاپلی میں سمندر میں غرق انجینئرنگ کے طلبا کی لاشوں کو نکال لیا ہے ۔آج 5طلبا کی لاشوں کو نکالاگیا جبکہ کل ایک لاش نکالی گئی تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے این ٹی آر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ انجینئرنگ طلبا کل تفریح کیلئے سمندر گئے تھے ۔ وشاکھاپٹنم کا جگدیش، گنٹور کا ستیش، انکاپلی کا جیشونت کمار، مُناگاپاکا کا سریش تیجا و گنیش کی نعشیں نکالی گئیں۔