سنبھل: سنبھل میں 6 دسمبر کو جمعہ کی نماز کے دوران سخت چوکسی رکھی گئی ۔ 30 مجسٹریٹ کی تعیناتی کے ساتھ ڈرون کیمروں کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی کی گئی۔ سنبھل جو ہائی الرٹ پر ہے، ڈی ایم ایس پی کی نگرانی میں نماز جمعہ پرامن طریقے سے ادا کی گئی ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی کے والد نے کہا کہ بابری مسجد کو غیر قانونی طور پر شہید کیا گیا اور میں چاہتا ہوں کہ اب کسی مسجد کے ساتھ ایسا نہ ہو۔تشدد کے بعد دوسرے جمعہ کی نماز کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے 30 مجسٹریٹ کو تعینات کیا۔