سونی پت میں پٹاخہ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکہ3‘ ہلاک

   

سونی پت: ہریانہ کے ضلع سونی پت کے ردھاؤ گاؤں میں ایک گھر سے چلائی جانے والی غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں ہفتہ کو ہوئے دھماکے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر گیس سلنڈر میں لیک ہونے سے ہوا اور پھر اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت گھر میں تقریباً بارہ افراد موجود تھے ۔ زخمیوں کو روہتک کے پی جی آئی میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان میں مالک مکان کی بیٹی بھی شامل ہے ۔ پولیس نے مالک مکان وید پرکاش کو حراست میں لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔