ممبئی: ممبئی میں عشروں سے بند انڈر ورلڈ میں گینگ وار کی آواز سنتے ہی سٹی پولیس نے اس سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی یونٹ تیار کر لیا ہے۔ ممبئی پولیس کی پروٹیکشن برانچ نامی اس یونٹ میں شہر کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے 150 پولیس افسران اور ملازمین کو جمع کیا گیا ہے۔ اب سلمان خان کا پورا خاندان اس پروٹیکشن یونٹ کی نگرانی میں ہے۔خاندان کے ہر فرد کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ گھر کا کوئی فرد اس یونٹ کو بتائے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلے گا۔بابا صدیقی جیسے طاقتور لیڈر کے قتل کے بعد ممبئی میں کئی دہائیوں کے بعد بڑے پیمانے پر فائرنگ ہوئی ہے اور انڈر ورلڈ کے دوبارہ سر اٹھانے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔