سپریم کورٹ نے ہماچل کے چھ ایم ایل ایز کے خلاف نااہلی کی کارروائی کی ہدایات پر پابندی لگادی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہماچل پردیش میں پارلیمانی سکریٹریوں کے طور پر مقرر کردہ ایم ایل ایز کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کرنے کے ہائی کورٹ کی حالیہ ہدایت پر جمعہ کو اگلی سماعت تک روک لگا دیچیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی ڈویژن بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد یہ حکم دیا۔سپریم کورٹ نے تاہم کہا کہ اس دوران ایم ایل اے کی سکریٹری کے طور پر تقرری نہیں ہونی چاہئے ، عدالت نے جواب دہندگان کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا اور پھر ریاستی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لئے مزید دو دن کا وقت دیا۔