سڑک حادثات میں زخمیوں کامفت علاج ، کجریوال کا وعدہ

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر، دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ‘ اینجل اسکیم ‘ کو روک دیا تھا لیکن اسے پھرسے شروع کیا جارہا ہے ، جس کے تحت روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے شخص کو مفت دیا جائے گا۔کجریوال نے آج کہا “انہوں نے اینجل اسکیم کو روک دیا تھا، لیکن اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
جب بھی کوئی سڑک حادثہ پیش آتا ہے تو ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ انسان سڑک پر ہی مر جاتا ہے ۔ کوئی بھی اسے ہاسپٹل نہیں لے جانا چاہتا، اس کے پیچھے دو وجوہات ہیں۔ پہلے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف پولیس کیس درج کیا جائے گا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی زخمی شخص کو ہاسپٹل لے جاتا ہے تو ڈاکٹر پہلے اسے رقم جمع کرنے کو کہتے ہیں۔’’