سکریٹریٹ ملازمین کیلئے ہیلتھ کیمپ کا افتتاح

   

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں لوک سبھا سکریٹریٹ کے افسران اور ملازمین کے لیے ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا افتتاح کیا۔چار روزہ اس کیمپ کے دوران سی بی سی، ایل ایف ٹی، کے ایف ٹی، پی ایف ٹی، بی ایم ڈی، ای سی جی، پیپ سمیر، پی ایس اے ، بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کی جانچ سمیت دیگر جانچ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کیمپ میں آنکالوجسٹ، گائناکولوجسٹ، آرتھوپیڈک اور جنرل فزیشن کے مشورے کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔