سکندرآباد سے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی منتقلی کی مخالفت

   

سابق وزیر ششی دھر ریڈی کا دورہ، کانگریس کی جانب سے احتجاج کی دھمکی
حیدرآباد۔19۔ مئی (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد اور سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی نے سکندرآباد ایم جی مارکٹ سے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی منتقلی کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں کے ہمراہ گن پارک کا دورہ کیا اور تزئین نو کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے پارک میں موجود گاندھی جی کے مجسمہ کی منتقلی کی تجویز کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجسمہ 1954 ء میں ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے ہاتھوں نصب کیا گیا تھا۔ مختلف چیف منسٹرس اور اہم قائدین مجسمہ کو خراج ادا کرنے کیلئے پہنچتے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت پارک کی ترقی کے نام پر گاندھی جی کے مجسمہ کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو اور دیگر قومی قائدین کے مجسموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ۔ ششی دھر ریڈی نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت ترقی کے نام پر مجسمہ کی منتقلی کی سازش کر رہی ہے۔ حالانکہ یہ پارک اور مجسمہ دونوں تاریخی نوعیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مجسمہ کو موجودہ مقام پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ ششی دھر ریڈی نے کہا کہ مجسمہ کی منتقلی کی صورت میں کانگریس پارٹی احتجاج منظم کرے گی ۔ ششی دھر ریڈی کے ہمراہ کانگریس کے قائدین شیخ غوث ، ایس پربھاکر ، ایوب خاں ، محمد نصیر ، ایشور بابو ، اپوروا ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔ ر