سی بی ایس ای : بارہویں کے نتائج میں لڑکیوں نے بازی ماری

,

   

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے جمعہ کو 12ویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں 94.54 فیصد کے ساتھ لڑکیوں نے ایک بارپھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس امتحان میں صرف 91.25 فیصد لڑکے پاس ہوئے ۔ملک بھر میں 14 لاکھ 35 ہزار 366 طلبہ نے امتحان دیا جبکہ 13 لاکھ 30 ہزار 662 طلباء ہی پاس ہوسکے اور اس طرح طلباء کے پاس ہونے کا فیصد 92.71 رہا۔ کیرالہ کے ترووننت پورم میں سب سے زیادہ 98.16 فیصد پاس ہوئے ، اس کے بعد بنگلور (98.16) دوسرے ، چنئی (97.79) تیسرے اور مشرقی و مغربی دہلی نے 96.29 فیصد کے ساتھ چوتھامقام حاصل کیا۔ دوسری طرف پاس ہونے کا سب سے خراب فیصد اترپردیش کے پریاگ راج کا رہا، جہاں صرف 83.71 فیصد طلباء ہی کامیابی حاصل کر سکے ۔جواہر نوودیا ودیالیہ کا پاس ہونے کا فیصد 93.93، سی ٹی ایس اے کا 94.96، کیندریہ ودیالیہ کا 97.04، حکومت کے تسلیم شدہ اسکولوں کا 94.81 فیصد اور دیگر کا 92.20 فیصد رہا۔ بورڈ کے امتحانات 26 اپریل سے 15 جون تک منعقد ہوئے تھے ۔