آصف نگر میں مقرر، جناب عامر علی خان صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 23 ۔ فبروری (راست) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے رشتوں کا 133 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام ہفتہ 24 فبروری کو صبح 10 تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر منعقد ہوگا۔ پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القعیطی، جناب فیصل بن علی القعیطی رائل ریجنسی گارڈنس شرکت کریں گے۔ اب تک جتنے شہر و اضلاع میں دو بہ دو ملاقات رکھے گئے، ان پروگرامس میں لڑکے اور لڑکیوں کے والدین بالمشافہ بات چیت کرتے ہوئے رشتہ کا انتخاب کیا۔ اس پروگرام میں میڈیسن، انجینئرنگ، گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، ایم بی اے، ایم سی اے، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم و فاضل، عقدثانی، معذورین اور تاخیر سے شادی یہاں تک کہ گونگے، بہرے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے موزوں و مناسب رشتوں کے ضمن میں کاؤنٹرس کا نظم رہے گا۔ والدین ان کاؤنٹرس پر کونسلرس سے بات چیت کرسکتے ہیں۔ انجینئرنگ کاؤنٹر پر لڑکوں کے بائیو ڈاٹاس اور ان کی تصاویر کو اسکرین پر بتایا جائے گا اور وہیں لڑکوں کا مکمل تعارف بھی پیش کیا جائے گا۔ والدین اور سرپرست جنہوں نے گذشتہ پروگرام میں رجسٹریشن کروایا ہے وہ اپنے ساتھ کارڈ لڑکے کا ہو یا لڑکی کا بائیو ڈاٹاس کے کاپیز اور فوٹوز رکھیں۔ جن والدین کو نیا رجسٹریشن کروانا ہوگا، انہیں 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے کارڈ حاصل کرلینا چاہئے اور والدین روزانہ دفتر سیاست کے احاطہ میں ملت فنڈ دفتر پہنچ کر فوٹوز اور بائیوڈاٹاس کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ پروگرام میں والدین کو کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کو دیکھنے کا نظم بھی رہے گا۔ یہ سہولت سے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے والدین استفادہ کرسکتے ہیں جس کا علحدہ کاؤنٹر رہے گا۔ پروگرام میں بھی حیدرآباد، اضلاع، تلنگانہ اور ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سعودی عرب، دوحہ، قطر، دوبئی، ابوظہبی اور دیگر ممالک میں مقیم حیدرآباد اور روزگار سے منسلک لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے اس پروگرام کے آغاز سے لیکر اس کے اختتام تک پروگرام کو دیکھنے کی سہولت مہیا رہے گی۔ والدین اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کو زیادہ سے زیادہ رکھیں۔ اس لئے دیکھا گیا ہیکہ والدین کے پاس بائیو ڈاٹا ہوتا ہے تو فوٹو نہیں ہوتی اور فوٹو ہوتی ہے تو بائیو ڈاٹا نہیں ہوتا۔ اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ دونوں اپنے ساتھ رکھیں۔ پروگرام سے آنے سے قبل ماسک لگائیں۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد فون نمبرات 7207244144 ؍ 7207524803 ، 9848004353 پر ربط کریں۔