رائیل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 19 فبروری (سیاست نیوز) موجودہ نازک ترین صورتحال میں والدین کیلئے اپنی لڑکیوں اور لڑکوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنا کٹھن ہوتے جارہا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاست اور ملت فنڈ کی کوشش کہ لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتوں کے ضمن میں آسانیاں فراہم کی جائے جس کیلئے دوبہ دو ملاقات پروگرام اتوار 20 فبروری کو صبح 10 تا 2 بجے دن رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روبرو پٹرول پمپ منعقد ہوگا۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القعیطی، جناب فیصل بن علی القعیطی پروپرائٹرس رائل ریجنسی گارڈن فنکشن ہال شرکت کریں گے۔ تعلیمی قابلیت ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی ایس سی، بی کام، ایم کام، ایم ایس سی، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ایم ڈی، بی فارمیسی، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، عقدثانی، معذورین اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے دیگر فنی تعلیم کے اعتبار سے کاؤنٹرس رہیں گے۔ ان کاؤنٹرس پر والینٹرس کو متعین کیا جائے گا تاکہ والدین کی رہبری و رہنمائی کی جائے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی کاپیز زائد رکھیں۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کے وقت 500 روپئے فیس ادا کرنا ہوگا۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام نے بتایا کہ پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن رہے گا جس میں والدین کو لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کو اسکرین پر بتایا جائے گا۔ کاؤنٹرس پر والدین لڑکے و لڑکیوں کے والدین سے مشاورت کرسکتے ہیں۔ پروگرام کو راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت یوٹیوب، فیس بک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ نشر کی جائے گی تاکہ ملک و بیرون ملک میں موجود خاندان اور ایسے لوگ جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے خواہاں و دیکھ سکیں اور ربط بھی پیدا کرسکیں۔ مزید تفصیلات کیلئے کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبرات 9391160364 یا 9848004353 پر ربط کریں۔