سیلاب کے تدارک کیلئے 15 کروڑ کے کاموں کی منظوری

   

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) مانسون سیزن کے دوران یاقوت پورہ میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کے تدارک کے لئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے اس حلقہ میں 15 کروڑ روپئے لاگتی ترقیاتی کاموں کی منظوری دی۔ گزشتہ سال یاقوت پورہ کے مختلف محلہ جات میں لوگ بارش کے باعث سیلاب کی وجہ کافی متاثر ہوئے تھے اور ان کافی نقصان ہوا تھا۔ سیلاب کے تدارک کے لئے دبیرپورہ نالہ، یاقوت پورہ کے ترقیاتی کاموں، نالوں کی صفائی، باکس ۔ ٹائپ ڈرین، سیوریج واٹر ڈرین اور دوسرے مختلف کام شروع کئے گئے۔ یاقوت پورہ کے تمام 6 ڈیویژنس میں جی ایچ ایم سی کی جانب سے 15.7 کروڑ روپئے لاگتی ماقبل مانسون کاموں کو منظوری دی گئی۔ یہ کام مرتی کام ہیں جس سے اس حلقہ کے علاقوں بالخصوص رین بازار اور یاقوت پورہ ڈیویژنس میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا تدارک ہوگا۔ کئی علاقوں میں سیلاب کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے رین بازار اور یاقوت پورہ میں بارش کے پانی کی نکاسی کی موریوں کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔ حال میں حیدرآباد کے ایم پی اسدالدین اویسی نے یاقوت پورہ میں ان ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔