سیول اسسٹنٹ سرجن کی 442 جائیدادوں کیلئے پریلمنری لسٹ کا اعلان

   

2 نومبر تک اعتراضات آن لائن میں درج کرانے کی سہولت
حیدرآباد 31 اکٹوبر ( سیاست نیوز) میڈیکل ہیلت سرویس ریکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ صحت میں 442 سیول اسسٹنٹ سرجن ( سی اے ایس ) جائیدادوں پر تقررات کیلئے پلیمنری میرٹ لسٹ کا اعلان کیا ۔ اگر فہرست پر کسی کو اعتراض ہو تو 2 نومبر کی شام7 بجے تک آگاہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ محکمہ صحت میں پہلے 435 جائیدادوں اس کے بعد اس میں مزید 7 جائیدادوں کو شامل کرکے جملہ 442 جائیدادوں کیلئے اہل ڈاکٹرس سے درخواستیں وصول کی گئی ۔ امیدواروں کی تفصیلات ، مارکس ، سرکاری خدمات کی تفصیلات ، کنٹراکٹ خدمات کی تفصیلات پر پریلمنری لسٹ جاری کی گئی ۔ امیدواروں کے اعتراضات کو مد نظر رکھتے ہوئے ابتدائی میرٹ جاری کردی گئی ۔ اس پر بھی اعتراضات کو آن لائن میں درج کرانا ہوگا ۔ ساتھ میں ضروری دستاویزات کو منسلک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ میڈیکل ہیلت سرویس ریکروٹمنٹ بورڈ نے بتایا کہ فارماسٹ گریڈ 2 جائیدادوں کی درخواستیں داخل کرنے کی مہلت کو یکم نومبر شام 5 بجے تک توسیع کی گئی۔ امیدواروں سے وصول ہوئی اپیلوں کی بنیاد پر یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ پہلے مقرر کردہ تاریخ 21 اکٹوبر کو ختم ہوگئی ۔ چند امیدواروں نے درخواستیں داخل نہیں کیں انہوں نے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع دینے کی اپیل کی تھی جس کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے بعد بورڈ نے آخری تاریخ میں یکم نومبر تک توسیع دی ۔ تاہم یہ بھی واضح کردیا کہ مزید ترمیم کا آپشن نہیں ہوگا ۔ درخواست داخل کرتے وقت تفصیلات کا درست طریقہ سے اندراج کرنا ضروری ہے ۔۔ 2