شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دولہا اچانک فوت

   

بنگلورو ۔ کرناٹک میں دولہے کو اپنی شادی کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہے کو اچانک اسٹیج پر سینے میں درد محسوس ہونے لگتا ہے، وہ اس حوالے سے ساتھ میں کھڑے رشتہ دار کو بتا رہا ہوتا ہے کہ اچانک درد بڑھ جاتا ہے اور دولہا پریشان ہوکر اسٹیج پر بیٹھ جاتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد شادی کا جشن ماتم میں تبدیل ہوگیا۔