شادی کے مہمانوں کو گاڑی کی ٹکر‘4 ہلاک ‘4 زخمی

   


میڈرڈ : یورپی ملک اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر شادی میں شرکت کیلئے آئے چار افراد کو مبینہ طور پر گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر دیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے ساتھ اتوار کی صبح ہونے سے پہلے پیش آیا جب وہ ہوٹل کے باہر کھڑے تھے کہ گاڑی پر سوار افراد نے ان پر گاڑی چڑھا دی گئی۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل ان لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ‘مہمانوں پر گاڑی چڑھا دینے کے بعد گاڑی سوار موقع سے گاڑی کے ساتھ فرار ہوگیا لیکن پولیس نے کچھ ہی دیر میں اس واقعہ میں ملوث تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے چوتھے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔