شاہ چارلس پر شمالی انگلینڈ میں انڈا پھینک دیا گیا‘ ملزم گرفتار

   

لندن : برطانیہ کے شاہ چارلس نے لٹل پاکستان کہلائے جانے والے شہر بریڈ فورڈ کا دورہ کیا۔ عوام نے شاہ چارلس کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا۔ ہزارو ں افراد سینٹینری سکوائر میں جمع ہوئے۔ برطانوی شاہ چارلس نے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ عمران حسین سے بھی ملاقات کی۔ دریں اثناء￿ شمالی انگلینڈ میں ایک شخص نے شاہ چارلس کی طرف انڈا پھینک دیا۔ شاہ چارلس اہلیہ کمیلا پارکر کے ساتھ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو تقریب کے باہر جمع لوگوں میں سے ایک شخص نے شاہ چارلس کی طرف انڈا پھینکا۔ انڈا شاہ چارلس کو نہیں لگا‘ ان کے قریب گر گیا۔