شاہین فٹ ہیں اور انڈیا کیخلاف دستیاب ہوں گے :رمیز

   


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹ ہیں اور وہ روایتی حریف کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کے مابین ٹی 20ورلڈکپ کا میچ اتوار23اکتوبر کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ ماہ اگست کے دوران ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شاہین آفریدی ایشیا کپ ٹی20 سے باہر ہو گئے۔ پی سی بی کی میڈیکل اڈوائزری کمیٹی اور آزاد اسپیشلسٹ پیانل نے شاہین کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ 16ملکی ٹورنمنٹ کا آغاز 16اکتوبر کو جیلونگ میں سری لنکا اور نمیبیا کے میچ سے ہوگا۔ جیلونگ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی میں عالمی ایونٹ کے سات مقامات میں سے ہے ۔ رمیز نے کہا کہ شاہین کی صحت یابی کا عمل جاری ہے ، ان سے بات ہوئی ، اور ان کی فٹنس اچھی ہے ۔