شرجیل کو غداری کیس میں عبوری ضمانت سے انکار

   

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے جہدکار شرجیل امام کی عبوری ضمانت کی عرضی گذشتہ روز خارج کردی۔ شرجیل موجودہ طور پر غداری کے الزامات پر عدالتی تحویل میں ہے۔ شرجیل و دیگر پر الزام ہیکہ انہوں نے 2019-20ء میں مخالف سی اے اے احتجاجوں میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اشتعال انگیز تقاریر کئے۔ ایڈیشنل سیشنس جج امیتابھ راوت نے شرجیل کی عرضی خارج کی۔ شرجیل کو ہائیکورٹ نے تحت کی عدالت سے رجوع ہونے کیلئے کہا تھا۔