شمالی کشمیر میں انسداد عسکریت پسندی مہم

   

سرینگر: شمالی کشمیر کے کھائی پورہ ٹنگمرگ میں سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد مخالف جنگجو آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ 29آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے منگل کی صبح کھائی پورہ ٹنگمرگ گاوں کو محاصرے میں لے کر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں۔مذکورہ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں تک علاقے کی تلاشی لی۔ تاہم اس دوران کوئی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد کارڈن اینڈ سرچ آپریشن اختتام کو پہنچا۔بتا دیں کہ شمالی و جنوب میں سیکورٹی فورسز نے سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مخالف جنگجو آپریشن شروع کیا ہے ۔پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے ۔