شمس آبادایرپورٹ پر طیارہ میں بمکی جھوٹی اطلاع سے سنسنی

   

حیدرآباد۔ 10؍اکٹوبر ( یواین آئی ) شہرحیدرآبادکے شمس آبادایرپورٹ پر طیارہ میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔گذشتہ روز بم کی طیارہ میں موجودگی کی اطلاع پربراہ حیدرآباد، کوئمبتور سے چینائی جانے والے اس طیارہ کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تاہم کئی گھنٹے تلاشی کے باوجود یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس پر تمام مسافرین اورعہدیداروں نے راحت کی سانس لی۔پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی جو فون کال کرنے والے کی تلاش کررہی ہے ۔