شمس آباد میونسپل ورکرس کا آفس کے روبرو احتجاج اضافہ کی گئی تنخواہ کی ادائیگی کا مطالب

   

شمس آباد 5 جون (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل ورکرس نے آفس کے روبرو احتجاج کیا اور 10 ماہ قبل اضافہ کی گئی تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ورکرس کے احتجاج کو کانگریس قائدین اور سی آئی ٹی یو قائدین نے تائید کرتے ہوئے اضافی تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ سی آئی ٹی یو کنوینر سمیول نے کہاکہ میونسپل ورکرس جو کورونا کے موقع پر بھی عوام کی خدمت میں مصروف تھے، بلاخوف خدمت انجام دینے والوں کے ساتھ ناانصافی غلط ہے۔ میونسپل کمشنر کو کئی مرتبہ یادداشت پیش کرنے کے باوجود اضافی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ کانگریس میونسپل صدر سنجے یادو نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت عوام کے ساتھ ساتھ غریب ورکرس کے ساتھ بھی کھلواڑ کررہی ہے۔ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے باوجود عدم ادائیگی معنی خیز ہے۔ کانگریس ورکرس کی تائید میں رہے گی اور ان کی جدوجہد میں ہمیشہ شامل رہے گی۔