طرابلس : شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ گروپ میں شامل ہونے کیلئے سفر کرنے والی برطانوی لڑکی شمیمہ بیگم نے اپنی شہریت چھننے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔پیر کو شمیمہ بیگم کے وکلاء نے برطانوی حکومت کے اْس فیصلے کو چیلنج کر دیا، جس میں برطانوی شہریت کی حامل اس لڑکی کو ‘اسلامک اسٹیٹ‘ میں شمولیت کیلئیشام کا سفر اختیار کرنے کے سبب شہریت سے محروم کر دیا گیا تھا۔ وکلاء دفاع نے اس کی دلیل یہ پیش کی ہے کہ شمیمہ بیگم ”اسلامک اسٹیٹ‘‘ کے انتہاپسندوں کی طرف سے ”بچوں کی اسمگلنگ‘‘ کا شکار ہوئی تھی۔ شمیمہ بیگم ان سینکڑوں یورپی باشندوں میں سے ایک ہیں، جو 2019 ء میں داعش کے انتہاپسندوں کی خود ساختہ خلافت کے خاتمے کے بعد مغربی حکومتوں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئے ہیں۔ 2015ء میں شمیمہ بیگم 15 سال کی تھی اور مشرقی لندن میں رہتی تھی۔