شوٹر آشی چوکسے کی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر نظریں

   

بھوپال، 29 اگست (آئی اے این ایس) ہندوستانی رائفل شوٹر آشی چوکسے، جنہوں نے 2018 میں تقریباً اچانک مسابقتی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا، اپنے دوسرے ایشین گیمز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 24 سالہ آشی چوکسے نے گزشتہ ایشین گیمز میں ایک برونز اور دو سلور میڈلس جیتے تھے، لیکن اب ان کا ہدف 2026 کے آئچی ناگویا ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔چوکسے نے 2022 کے ایشین گیمز، جو 2023 میں منعقد ہوئے تھے، میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میںسلور، خواتین کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم ایونٹ میں سلور اور خواتین کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن انفرادی مقابلے میں برونز میڈل حاصل کیا تھا۔